تیار کرتا ہے (CRC) سے بین الاقوامی معیار کے کولڈ رولڈ کوئیلز (HRC)عائشہ اسٹیل ملز امپورٹیڈ ہاٹ رولڈ کوائل
عاشہ اسٹیل ملز کی کولڈرولڈ مصنوعات 0.15 سے 3 ایم ایم تک کی تھکنس کے ساتھ 914، 1000، 1120 اور 1220 ایم ایم کی چوڑائیوں میں گاہک کی پسند کے مطابق میٹ اور برائٹ فنش میں دستیاب ہیں۔
450،000 میٹرک ٹن
0.15 ایم ایم 3- ایم ایم
914،1000،1120،1219
اور مساوی JIS-G3141, ASTM CS 1008
کوالٹی میٹ/برائٹSPCC, SPCD, SPCE, SPCG
:مینوفیکچرنگ معیارات
اور مساوی JIS G3141, ASTM CS 1008
تیاری کا عمل
سی آر سی کی تیاری کے لیے ایچ آر سی کو خام مال کی شکل میں در آمد کیا جاتا ہے۔ کولڈ رولڈ اسٹیل کی تیاری سے پہلے یہ ضروری ہوتا ہے کہ اسٹیل کی سطح سے بلیک آکسائڈ ختم کرنے کے لیے اسے تیزبی عمل سے گزارا جائے۔ اس کے بعد ہاٹ رولڈ فلیٹ اسٹیل کو مطلوبہ تھکنس کے مطابق روم ٹمپریچر کے ماحول میں کولڈ رول کیا جاتا ہے۔کولڈ رولنگ کے عمل میں ہاٹ رولڈ کوائل کو مطلوبہ تھکنس سے مقابلتاً کم موٹائی کے گیج سے رولنگ اسٹینڈس سے گزاراجاتا ہے۔
ہاٹ رولڈ اسٹیل کے مقابلے میں کولڈ رولڈ اسٹیل کا عمل، اسٹیل میں بہتر ہموار سطح کےساتھ زیادہ مضبوطی اور بہتر جہتی خصوصیات پیدا کرتا ہے۔
اگلے مرحلے میں کولڈرولڈ اسٹیل کو برق پاش صفائی کے عمل سے گزاراجاتا ہے تاکہ اسٹیل کی سطح تیل، دھاتی پاؤڈر اور دیگر بیرونی مادوں سے پاک ہوجائے۔ کام اور صنعتی پیداوار کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اب اسٹیل کو تاؤ دیا جاتا ہے جس میں ہلکی آنچ اور خنک سازی شامل ہوتی ہے۔
اسٹیل کی عمومی حالت اورمیکانیکی خصوصیات کو معمول پرلانے، بہتر بنانے اوربیرونی سطح کی مطلوبہ فنش ، ہارڈنیس اور فلیٹنیس کے لیے اسکن پاسنگ رولنگ (اسکن پاس) کی جاتی ہے۔اس کے بعد تیار اسٹیل کی درست چوڑائی کے لیے کناروں کی کٹائی کی جاتی ہے، بڑے کوائل کی کٹائی کرکے وزن کے مطابق چھوٹے کوائلز بنائے جاتے ہیں، پیمائش ، سطح کے معیار،اور ہمواری کی جانچ کی جاتی ہے، ناقص اجزا نکالے دیے جاتے ہیں اور زنگ روک تیل لگا دیا جاتا ہے۔