ڈاکٹر منیر احمد
چیف ایگزیکٹو آفیسر
ڈاکٹر منیر احمد ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیباریٹریز میں جون 2009 سے جون 2014 تک ممبر (انڈسٹریل پروجیکٹ) رہ چکے ہیں اور 2002 سے 2009 تک چیف سائنٹسٹ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
ڈاکٹر منیر احمدنے اپنی تحقیقی سرگرمیوں اور مطبوعات کے ذریعے میٹرلرجی کے شعبے میں نمایاں کردا ر ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل ریسرچ جرنلز اور کانفرنسوں میں وہ 45 تحقیقی مقالات پیش کر چکے ہیں۔
انہیں 1989 میں یونیورسٹی آف کونیکٹکی میں وزٹنگ سائنٹسٹ کے طورپر مدعو کیا گیا تاکہ وہ تِھن فلم سپر کنڈکٹرز کے موضوع پر پنی تحقیق جاری رکھیں۔
سرفس موڈیفکیشن میں “غیر معمولی تخلیقی کام ” کے اعتراف میں امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے انہیں اسپیشل کری ایٹیوٹی ایوارڈ سے نوازا۔
حکومت پاکستان نے میٹلرجی کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہء امتیاز عطا کیا۔
ڈاکٹر منیر احمدنے 1978 میں داؤد کالج آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی سے میٹلرجی میں بی ای کی سندحاصل کی ۔ اس کے بعد انہوں نے امریکا کی یونیورسٹی آف کونیکٹکی کے انسٹیٹیوٹ آف مٹیریل سائنس سے 1982 میں ایم ایس اور 1985 میں پی ایچ ڈی کیا۔
عملی زندگی میں 36 سال کے قیمتی تجربے کے ساتھ وہ بتدریج سینیر پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ عائشہ اسٹیل ملز میں شامل ہونے سے پہلے وہ پیپلز اسٹیل ملز کے مینیجنگ ڈائرکٹر اور ای پی آر ایف (ای این اے آر پیٹرولیم ریفائننگ فیسیلیٹیز) کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
گزشتہ 15 برس کے دوران وہ پیپلز اسٹیل ملزمیں جنرل مینیجر (پروجیکٹ بی ایم آر)، جنرل مینیجر (آپریشنز) اور آخر میں مینیجنگ ڈائرکٹر کے کی ذمے داری سے پہلے مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔
جناب عمیر نور
چیف فنانشل آفیسر
مارچ 2017 میں ڈپٹی جنرل مینیجرفنانس کے عہدے سے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے سے پہلے وہ کئی سینیر پوزیشنز پر ذمے داریاں ادا کر چکے ہی جس سے ان کے علم اور تجربے میں وسعت اور گہرائی پیدا ہوئی ہے۔
ان میں ایکسائڈ پاکستان لمیٹیڈ، ٹھٹھہ پاور (پرائیویٹ) لمیٹیڈ، ٹھٹھہ سمینٹ کمپنی لمیٹیڈ اور حبیب ایسیٹ مینیجمنٹ شامل ہیں۔ ان کی گفتگو کی مہارت اور دانشورانہ سوچ کمپنی کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچانے کی ضمانت ہے۔
جناب عمیر نور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں، انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت پرائس واٹرہاؤس کوپرز میں رہ کر مکمل کی ہے۔
وہ فنانس، ٹیکس، ای پی آر امپلیمنٹیشن، پروجیکٹ مینیجمنٹ، پروجیکٹ اپرائزل (مقامی اور بین الاقوامی) اور آڈٹ میں دس سال کےتجربے کے حامل ہیں۔ وہ کیمیکل، انرجی اور ایسسٹس مینیجمنٹ کے شعبوں کے درمیانے اور بڑے اداروں میں قائدانہ پوزیشنز پر کام کرچکے ہیں۔
جناب منظور ریاض
کمپنی سیکریٹری
جناب منظور ریاض عائشہ اسٹیل ملز لمیٹیڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹیڈ کے کمپنی سیکریٹری ہیں۔ وہ کارپوریٹ لا اور عمل درآمد کے شعبوں میں وسیع تجربےکے حامل ہیں۔
وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکریٹریز اینڈ مینیجرز کے ممبر ہیں اور عارف حبیب گروپ سے 2003 سے وابستہ ہیں۔
2011 میں عارف حبیب کارپوریشن لمییٹڈ میں شامل ہونے سے پہلے وہ عارف حبیب انوسٹمنٹ لمیٹیڈ (اب ایم سی بی- عارف حبیب سیونگز)میں کام کر چکے ہیں۔
عائشہ اسٹیل ملز میں کمپنی سیکریٹری کے فرائض سنبھالنے سے پہلے وہ عارف حبیب ڈولمین آرای آئی ٹی مینیجمنٹ لمیٹیڈ میں بھی کام کر چکے ہیں۔
جناب خاور اے صدیقی
جنرل مینیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ
جناب خاور اے صدیقی، سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے شعبے میں 24 سال کا قیمتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈبلیو آئی اے، ایریزونا، امریکا سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کیا ہے۔
وہ اے ایم آئی ایم، یو کے؛ایم آئی ٹی اے، یو ایس اے؛ اور ایم پی اے پاکستان کے ممبر ہیں اور آئی ای پی کراچی کی تھنک ٹینک کمیٹی کے رکن ہیں۔ جناب خاور صدیقی نے جون 2015 میں عاشہ اسٹیل ملز میں شمولیت اختیار کی۔
قبل ازیں وہ ملٹی نیشنل کمپنی فیوچر پائپ انڈسٹریز ایل ایل سی، دوبئی میں کام کرتے رہے ہیں جس کے دوران انہوں نے پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں فائبر گلاس کی مارکیٹ پیدا کی۔
اس سے پہلے وہ کریسینٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکس لمیٹیڈمیں 15 سال کام کرچکے ہیں جس کے دوران انہوں نے پاکستان کے آئل ،گیس اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں اسٹیل کی مصنوعات فروخت کیں۔
جناب فرحت اللہ صدیقی
جنرل مینیجر انجینیرنگ
جناب فرحت اللہ صدیقی نے 1993 میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ای (میکنیکل انجینیرنگ) کی سند اور اس کے بعد آئی بی اے کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما حاصل کیا۔وہ این ای ڈی یونیورسٹی سے پروجیکٹ مینیجمنٹ کے سرٹائیفائڈ پروفیشنل ہیں۔
وہ انجینیرنگ کے شعبے میں 23 سال سے زیادہ تجربے کے حامل ہیں۔ عائشہ اسٹیل ملز میں شامل ہونے سے پہلے وہ ہل میٹل اشٹیبلشمنٹ میں میکنیکل مینٹننس انجینیر کی حیثیت سے منٹیننس کے تمام شعبوں میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں جن میں پروجیکٹ مینیجمنٹ، پلانٹ موڈیفیکیشن ، اسٹیل پلانٹ کی کیپسٹی بلڈنگ انہیسمینٹ ، فرنس، ایل آر ایف،سی سی ایم، ای او ٹی سی اور یوٹیلیٹیز شامل ہیں۔
فرحت اللہ صدیقی صاحب پیپلز اسٹیل ملز لمیٹیڈ میں ڈپٹی جنرل مینیجر (منٹیننس) کے عہدے پر 4 سال تک کام کر چکے ہیں۔
انہیں مقامی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں بھی انجینیرنگ اور منٹیننس کے شعبوں میں کام کا تجربہ ہے جن میں برجر پینٹس پاکستان لمیٹیڈ، پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، کراچی اور گیٹرون پولیسٹیر پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل ہیں۔
محترمہ حنا اختر
جنرل مینیجر ایچ آر اور ایڈمنسٹریشن
حنا اختر صاحبہ ہیو من ریسورس مینیجمنٹ میں 19 کا تجربہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے 1995 میں ہینو پاک سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا ، 2008 میں انہیں کال سوفٹ میں ڈائریکٹر ایچ آر آپریشنز کے عہدے پر کام کرنے کا موقع ملا۔
2012 میں انہوں نے عاشہ اسٹل ملز لمیٹیڈ میں شمولت اختیار ی۔ انہوں نے منیلا، فلپائن کی ایڈمسن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ۔ تعلیمی کیریر کے دوران انہیں انٹرمیڈیٹ پروگرام میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
دفتر کا جائے وقوع
Tel: +92 21 32468317
Tel: +92 21 32468319
Tel: +92 21 32468322
Fax: +92 21 3246 8316
CSR گروپ
ہم ایک سماجی طور پر ذمہ دار کارپوریٹ شہری ہیں، اور فعال طور پر قابل اطلاق قوانین اور ضوابط، اخلاقی معیار اور صنعتی معیار کے ساتھ عمل.
ہم نے بھی پائیدار ترقی میں اور معاشرے پر آرہے ہیں یقین ہے کہ.