عمومی جائزہ-کمپنی پروفائل
عائشہ اسٹیل ملز عارف حبیب گروپ کمپنی کا حصہ ہے۔ عائیشہ اسٹیل ملز پاکستان کی سب سے بڑی فلیٹ رولڈ اسٹیل کی پیداوار کے لئے کی گئی نجی سرمایہ کاریوں میں سے ہے، کمپنی کی بنیاد 2005 میں رکھی گئی اور تجارتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 2012 میں کیا گیا اور یہ فلیٹ رولڈ اسٹیل، ڈپ رولڈ کوائل اور ہاٹ ڈپ گیلوانائزڈ کوائلز کی سب سے بڑی صنعتوں میں سے ہے جو پورٹ قاسم کراچی میں واقع ہے جو کہ برآمدی مارکیٹ کے لیئے ایک موزوں جگہ ہے ۔ یہ ایک فلیٹ رولڈ اسٹیل کوائلز، ڈپ رولڈ کوائل اور ہاٹ ڈپڈ گیلوانائزڈ کوائل کا جدید ترین کمپلیکس ہے جو کہ سالانہ 700,000 میٹرک ٹن پیداوار کی صلاحیت کا حامل ہے۔
عائشہ اسٹیل ملزنجی سرمایہ کاری سے تیار کردہ ایک جدید فلیٹ رولڈ اسٹیل کی صنعت ہے جو پورٹ قاسم کراچی میں واقع ہے۔
یہ وہ واحد کولڈ رولڈ کوائل اور گیلوانائزڈ کوائل بنانے والی کمپنی ہے جو جدید ترین جاپانی، آسٹریلوی اور جرمن مشینیں سی آر سی کے لی اور جی آئی مشینوں کا استعمال بہترین معیار کی جی آئی اور سی آر سی مصنوعات بنانے کے لیئے کرتی ہے
۔عائشہ اسٹیل ملز کی مصنوعات بہترین خام مال کے طور پر آٹوموبیل،انجینئرنگ اور اپلائینس بنانے والی صنعتوں کو فروخت کی جاتی ہیں جن سے وہ عام اور بین الاقوامی مارکیٹ کے لیئے اعلی ترین کوالٹی کی مصنوعات تیار کرتے ہیں
گزشتہ مالی سال 30 جون 2022 کے مطابق
ہمارا مشن
ملازمین کو ایک حوصلہ افزاء ماحول کی فراہمی جہاں وہ مستقل مصنوعات کے معیار کی بہتریکیلئے کام کریں، اعلی ترین اخلاقی اور کاروباری اقدار ،کسٹمر لے لیئے ویلیو اور اسٹیک ہولڈرز کو انکے سرمایہ کے بدلے منافعے کی فراہمی۔
ہمارا نصب العین
گلوبل سطح پر فلیٹ اسٹیل انڈسٹری کی نمائندگی جس کو کسٹمر کوالٹی کے اعلی معیار کی بنا پر پہچانیں .
بنیادی اقدار
ASML میں ہم اپنی اقدار کے مطابق کام کرتے اور ترقی کرتے ہیں ساتھ ہی ہم معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور قانون کی پابندی کرتے ہوئے اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد معاشرے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات میں خدمت کرنا ہے۔
تجارتی حکمت عملی
ہماری تجارتی حکمت عملی میں ایسی مصنوعات کی پیداوار شامل ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ بخش ہو ،کمپنی شفاف ماحول اور اعلی ترین اخلاقی اقدار کی تعمیر پر یقین رکھتی ہے،ساتھ ہی کمپنی اپنی ٹیم کو توجہ کے ساتھ مستقل عائشہ اسٹیل ملز میں موجود جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ٹریننگ بھی دیتی ہے. یہ ہمارا مضبوط عزم ہے کہ ہم کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے مسلسل کوشش کرتے رہیں۔
بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیئے ہم ذیل باتوں کی پیروی کرتے ہیں: