جناب عمیر نور محمد صاحب

چیف فنانشل آفیسر

جناب عمیر نور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں، جہاں انہوں نے پرائس واٹر ہاؤس کوپرز سے اپنی تربیت مکمل کی ہے۔  وہ اپنے ساتھ فنانس، ٹیکس، ERP نفاذ، پراجیکٹ مینجمنٹ، پروجیکٹ اپریزل (مقامی اور بین الاقوامی) اور آڈٹ میں کیمیکل، انرجی، سیمنٹ اور اسیٹ مینجمنٹ کے شعبے میں درمیانے درجے سے لے کر بڑے ہجم کی ٹیموں کے ساتھ ایک دہائی کا متفرق تجربہ رکھتے ہیں۔

مارچ 2017 میں ڈپٹی جنرل منیجر فنانس سے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے سے پہلے، انہوں نے اپنے علم اور تجربے میں گہرائی کا اضافہ کرتے ہوئے بہت سے سینئر عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔

ان میں ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ ، ٹھٹھہ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور حبیب ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ انکا روابط رکھنے کا ہنر اور دانشورانہ مہارت کمپنی کے لیے نئے افق پر چڑھنے کی یقین زمانت ہے۔